گجرات (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ میرے خاندان کے کسی فرد یا فرم نے پنجاب بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا، حکومت عوامی مسائل کے حل کی بجائے جھوٹے مقدمات اور الزامات کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مسلم لیگ ق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالہی ،مونس الہی اور وجاہت حسین کے پنجاب بنک سے قرضہ لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بنک سے قرضہ صرف اکاونٹ ہولڈر ہی لے سکتا ہے۔
ہمارے خاندان کے کسی فرد یا فرم کا پنجاب بینک میں اکاونٹ ہی نہیں ہے۔ حکمرانوں کے کھوکھلے دعووں کی قعلی کھل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک پوچھا گیا تو بتایا گیا ہمارے اوپر بہت دباو تھااور مجبوری کے تحت کاروائی کر رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں ہتک عزت کے متعلق قانون میں نقائص پائے جاتے ہیں اور فیصلے برسوں تک نہیں ہو پاتے۔