کراچی (جیوڈیسک) گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے لیے لوگ میرے نام کو استعمال کرتے ہیں نمرین بٹ نامی خاتون کونہیں جانتا تومیں اسے رقص کرنے سے کیوں روکوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ہمارے ہاں اس طرح سے ہوتارہا ہے مگر افسوس اس بات کاہے کہ لوگ وقتی شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح سے کیوں کرتے ہیں میرے گانے اب لوگوں کی امانت ہے کوئی رقص کرے یادھمال ڈالے مجھے کیسا شکوہ اور کیسی شکایت۔
ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اپنے نئے سال کا آغازکل کراچی میں ہونے والے چیئریٹی شوسے صوفیانہ کلام گا کر کرونگا گلوکارراحت فتح علی خان آج کراچی پہنچیں گے اوردوروزکراچی میں قیام کرینگے۔