لاہور (جیوڈیسک) کوک سٹوڈیو سیزن 9 کے گانے آفرین آفرین سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن نے انکشاف کیا کہ ظاہری خوبصورتی کی وجہ سے ملنے والی توجہ سے وہ کچھ زیادہ اچھا محسوس نہیں کرتیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ کا کہنا تھا سچ بتاؤں تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری مسکراہٹ میں کوئی خاص بات ہے ، مجھے ابتدا میں یہ اچھا نہیں لگا تھا کہ لوگ مجھے اس بنا پر جانچیں۔مومنہ نے مزید کہامیں کوئی ماڈل یا اداکارہ نہیں ہوں، نہ ہی میں اس کا دعویٰ کرتی ہوں ،مومنہ کا کہنا تھا شہرت میرے لیے ذہنی دباؤ کا بھی باعث بنی۔
میرے دوست اب اکثر شکایت کرتے ہیں کہ میں ان کے پیغامات کا جواب نہیں دیتی کیونکہ میں سٹار بن گئی ہوں لیکن میں انہیں سمجھانے کی کوشش کرتی ہوں کہ میرے فون پر اتنے پیغامات آتے ہیں کہ میں اکثر اوقات اپنا فون بھی دیکھنا نہیں چاہتی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں مجھے بہت سارے لوگوں نے فلموں میں بہت سے مضبوط کرداروں کی پیشکش کی، جو میرے لیے اعزاز ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ میں یہ کرسکتی ہوں، اداکاری میرے بس کی بات نہیں۔