تمام اسلام مخالف قوتیں اسلام کو ختم کرنے کیلئے اکٹھی ہو گئیں ہیں: طاہر بلال چشتی

Lahore

Lahore

لاہور (نامہ نگار) عالمی شہرت یافتہ نعت خواں محمد طاہر بلال چشتی نے کہا ہے کہ تمام اسلام مخالف قوتیں اسلام کو ختم کرنے کیلئے اکٹھی ہو گئیں ہیں پاکستان جسکی بنیاد اسلام کے نام پر ہے یہ قوتیں یہاں بھی شوشلزم نظام لانا چاہتی ہیں لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہمارے حکمرا ن بھی اُنکے اشاروں پر کام کر رہے ہیں گزشتہ روز عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس اپنی رہائشگاہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ قرآن و سُنت اور اسلام کے منافی حقوقِ نسواں بل کی منطوری بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمار ے مدرسے اسلام کے قلعے ہیں یہاں کوئی دیوبندی،بریلوی یا اہلحدیث نہ ہیں اسلام اور ملک کی سا لمیت کیلئے سب ایک ہیں ۔حکومت کو چا ہیے کہ ملک میںحقیقی طور پر اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ ہمارے مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔