فیصل آباد : دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا،مرشد اکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنے اہل وعیال کیلئے رزق حلال کمانے کو عین عبادت قراردیاگیاہے ،جوشخص رزق حلال کماتاہے۔
اللہ تعالیٰ اس کی دعائوںکوبہت جلد شرف قبولیت عطا فرماتاہے۔انہوںنے مزید فرمایا کہ وارثین انبیاء مومن مقربین اپنے مریدین ، عقیدت مندوںاوروابستگان کی وقت نزع ،قبر اورحشر میں بھی دستگیری فرماتے رہے ہیں،فرمارہے ہیں اورتاقیامت فرماتے رہیں گے ،اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں منظورنظرہستی کی صحبت اورنسبت کاعطا ہوجانارب العالمین کافضل عظیم ہے۔
اس نسبت اورصحبت پاک کے ملنے سے ہی بندے کی بدبختی ختم ہوتی ہے اورسعادت مندی شروع ہوتی ہے کیونکہ کوئی شخص جتنا بھی بڑا گناہگارکیوں نہ ہواگر وہ مومن مقربین (اولیاء اللہ /فقرائ) کی صحبت پاک میں آتاہے اورسچے دل سے توبہ تائب ہوتاہے تویقینا ایسے شخص پر اللہ کاغضب اللہ کی رحمت میں بدل جاتاہے،اس کی محبت کودیکھتے ہوئے اس کے گناہوںکونیکیوں میں بدل دیاجاتاہے۔
سلسلہ عالیہ لاثانیہ پر اللہ و رسول کی بارگاہ اقدس میں اتنی زیادہ محبوبیت کی نظرہے کہ اقوام عالم میں جہاں بھی کوئی شخص عقیدت ومحبت کررہاہے تو وہیں پر ہی اسے نوازا جا رہا ہے، اللہ ورسول، انبیاء کرام، خلفائے راشدین اورتمام سلاسل طریقت کے بڑے بڑے فقراسلسلہ عالیہ لاثانیہ کی نسبت رکھنے والوں کو بھرپور نواز رہے ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی کی بشارتیں عطا فرمائی جارہی ہیں۔
مزید یہ کہ قدم قدم پردستگیریاں اورلطف وکرم بھی فرمایا جارہاہے۔شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کاوسیع اہتمام کیاگیا ،اسلام کی سربلندی اوراستحکام پاکستان کیلئے بھی خصوصی دعافرمائی گئی۔