کراچی (پ ر) جماعت اسلامی زون ناظم آباد پبلک ایڈ کمیٹی کے چیئرمین محمد سلیم نے کہا کہ کہ ناظم آباد نمبر 3 میں فیملی چلڈرن پارک پر ناجائز قبضے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ جگہ پارک کے لئے مختص ہے۔
جہاں پر علاقہ کے بچے اور خواتین سیرو تفریح کے لئے آتے ہیں لیکن اس پر لینڈ مافیا نے چار دیواری قائم کرکے قبضہ کرنا شروع کردیا ہے، جس پر جماعت اسلامی نے اہل علاقہ کے ساتھ مل کر احتجاج شروع کر رکھا ہے اور گزشتہ 4 روز سے کیمپ لگایا ہوا ہے۔
محمد سلیم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود شہر کی بچی ہوئی سرکاری زمینوں پر لینڈ مافیا قبضہ کرنے کی جو کوشش کر رہا ہے وہ سخت قابل مذمت ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت اور اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور فیملی چلڈرن پارک ناظم آباد نمبر 3 پر قبضہ ختم ختم کرایا جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔