چارلسٹن (جیوڈیسک) فیملی سرکل کپ ٹینس کے فائنل میں سلواکیہ کی جانا کیپیلووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ نے کیریئر کا سب سے بڑا ٹائٹل جیت لیا۔
فیملی سرکل کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ نے سلواکیہ کی جانا کیپیلووا کو سٹریٹ سیٹس میں سات، پانچ اور چھ، دو سے شکست دے دی۔ یہ اینڈریا پیٹکووچ کے کیریئر کا مجموعی طور پر تیسرا اور ان کے کیریئر کا سب سے بڑا ڈبلیو ٹی اے اعزاز ہے۔