راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ پیر ودہائی کے علاقہ میں خاندانی تنازع پر خالہ زاد نے فائرنگ کر کے ہو نے والے بہنوئی کو قتل کردیا واقعات کے مطابق پیر ودہائی روڈ سے ملحقہ آبادی میں رہائش پذیر حسن نامی نوجوان کو اسکے خالہ زاد ساجد نے سہ پہر ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ آکر دو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
مقتول کی قاتل کی بہن کے ساتھ شادی ہوناتھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ان کا آپس میں جھگڑا ہو ا تھاجس کا بدلہ لینے کے لئے اسے گولیاں ماری گئیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پیر ودہائی جہانگیر خان بھٹی پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او جہانگیر بھٹی کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔