کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے۔پہلے میچ میں جمیل شہید فٹ بال کلب نے باآسانہ چنیسر محمڈن کلب کو 5-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے ثناء اللہ نے دو جبکہ سلیم ،ظہیر عباس اور احسان علی نے ایک ایک گول اسکور کئے جبکہ چنیسر محمڈن کا واحد گول صالح محمد نے کیا ۔کھیلے گئے دوسرے اہم میچ میں نیشنل شاہین ڈسٹرکٹ ویسٹ نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط حریف سالار ویلفیئر سینٹر ملیر کو 3-0سے زیر کرکے آئوٹ کلاس کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے امان ،جہانزیب اور علی خان نے نہایت خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ سالار ویلفیئر سینٹر ملیر کی ٹیم کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بلوچ یوتھ گارڈن نے مد مقابل مضبوط حریف ہزارہ محمڈن کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی کھیل کے بتداہی میں بلوچ یوتھ کے مصطفی نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن ہزارہ محمڈن کی جانب سے جنید بنگش نے پنالٹی ککسپر گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کر دیا۔
میچ کے اختتام پر مہانان خصوصی نیشنل فٹ بالر اور نیشنل بنک فٹ بال ٹیم کے فاروق شاہ اور بلوچ یوتھ گارڈن کے سیکریٹری عبدالستار بلوچ اور صدر ایوب بلوچ کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ضمیر السلام اور دیگر بھی موجو دتھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نصیر عمر بلوچ ،عمر بلوچ،خالد ممتاز جمی ،سراج الدین طالب ،عبدالغفور بلوچ اور شوکت خان نے انجام دیاجبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔