ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ہ ایشا گپتا نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان کو فلم ہمشکلز نہ دیکھنے کا کہاہے۔
ایشا گپتا نے کہاکہ اس حوالے سے میرا غلط حوالہ دیا گیا ہے ، میں نے اپنے والد کو ہمشکلز کے بجائے فلم چکرویو دیکھنے کا کہا تھا کیونکہ وہ فوجی پس منظر رکھتے ہیں اور اس طرح کی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ایشا گپتا نے کہاکہ میں ابھی تک ہمشکلز کے ساتھ ہی منسلک ہوں اور میں اس سے بیزار نہیں ہوئی۔ مجھے اس فلم میں کام کرنے پر بہت خوشی اور فخر ہے۔ اگلی بار بھی ساجد خان کے ساتھ ہی کام کرنا پسند کروں گی۔
ایشا گپتا نے کہاکہ انہوں نے کبھی ہمشکلز کے حوالے سے ایسی بات نہیں کہی ، انہوں نے تواس فلم کی تشہیر میں بھرپور حصہ لیا تھا ، ایشا نے کہاکہ وہ بپاشا باسو کی طرح فلم سے الگ نہیں ہوئیں۔
ایک سوال پر ایشا گپتا نے کہا کہ وہ فلمی ناقدین کی آرا پر زیادہ کان نہیں دھرتیں کیونکہ انہوں نے ہمشکلز کو ایک ناکام فلم قرار دیا تھا لیکن انکی تمام تر تنقید کے باوجود ہمشکلز کامیابی سے نمائش پذیر ہے۔