مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) خانوادہ کربلا سے محبت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس گھرانے کو اگر صدق دل سے مان لیں تو ہماری منزلیںاور دنیاوی و اخروی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔
ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین خواجہ دائم الحضوری قصوری سید پیر علی حیدر شاہ بخاری اور سید برہان حیدر شاہ نے مصطفی آبادمیں فیضان پنجتن پاک میں ذکر امام حسین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ قاری مولانا محمد الیاس قادری، مولانا جاوید قادری کے زیر اہتمام ہونے والی روح پرور تقریب سے مولانا عطاء الرحمٰن ثاقب،الحاج شوکت نقشبندی، خضر قصوری، ودیگر ثناء خوانوں اور علمائے کرام نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید علی حیدر شاہ بخاری نے کہا کہ ان کے بزرگوں نے دین اسلام کے فروغ کیلئے جو خدمات انجام دیںآ ج خطہ پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں لوگ ان کے فیضان سے مستفید ہورہے ہیں۔ تقریب کا اختتام درودو سلام پر ہوا۔تقریب میں گھنگ شریف کے سجادہ نشین میاں غلام دستگیر ،ماسٹر محمد جمال قادری ودیگر مشائخ عظام ، علمائے کرام کی ایک بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔