اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ثالثی کی آڑ میں حکومتی ترجمانی نہ کریں ، آزادی مارچ کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں بلکہ ملکی سیاست کو خاندانی بادشاہت سے آزاد کرانا ہے۔
آصف علی زرداری کے سیاسی رابطوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے 2013 کے عام انتخابات کو متنازع ، غیر شفاف اور ریٹرننگ افسران کا الیکشن قرار دیا تھا۔
تحریک انصاف کے آزادی مارچ کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا ہرگز نہیں بلکہ ملکی سیاست کو خاندانی بادشاہت سے آزاد کرانا ہے۔ انہوں نے خورشید شاہ سے درخواست کی کہ وہ حکومت کی نہیں اپوزیشن کی ترجمانی کریں۔