قصور کی خبریں 14/8/2015

Kasur 14 August Function

Kasur 14 August Function

قصور (محمد عمران سلفی سے) ہمارے خاندان نے پاکستان بننے سے لیکر آج تک عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے، ہماے خاندانی نے کبھی تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کی، میں تو سال چھ ماہ میں صرف ایک دو بار ہی تھانہ میں چکر لگتا ہے، تھانہ کی دلالی کرنے والے تھانہ میں روزانہ حاضری دیتے ہیں اور اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔حسین خانوالہ گائوں میں میرے حمایتی بھی ہیں اور مخالفین بھی، مخالفین اس ایشو کو سیاسی رنگ دے کر میرے عزت شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، عزت و ذلت دینے والی ذات اللہ تعالی کی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ حقائق عوام کے سامنے آ جائیں گے، ان خیالات کا اظہار حسین خانوالا کے جنسی سکینڈل کے متعلق حلقہ کے ایم پی اے ملک احمد سعید خاں نے اپنے اوپر لگائے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خاندان تقسیم پاکستان سے پہلے سے سیاست میں ہے ، عوام کی بے لوث خدمت ان کے مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح رہی ہے، ہم نے نہ تو پہلی کبھی تھانہ کچہری کی سیاست کی ہے اور نہ ہی آئندہ کریں گے، میری ہمدردیاں مظلوم خاندان کے ساتھ ہیں، مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے ان کے شابشانہ رہوں گا ،انہوں نے کہا کہ کتنے دکھ کی بات ہے اس واقعہ کی پشت پناہی کرنے والے مخالفین سیاستدانوں نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کیلئے پروپیگنڈا کیا ہے انہوں نے کہا کہ میرا خدا جانتا ہے کہ جھوٹ اور سچ کیا ،میرا حال اور ماضی بے داغ ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی پاکستان کا 69وا ں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا ‘ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی و یکجہتی اورامت مسلمہ کی بہتری کی دعائوں سے کیا گیا ۔قصور میں بڑی تقریب ڈی سی اوکمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں ڈ ی سی او قصورعدنان ارشد اولکھ اور دیگر افسران نے پرچم کشائی کر کے تقریبات کا آغاز کیا ۔اس کے بعد پولیس ‘ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ،بوائز اور گرلز سکائوٹس نے سلامی پیش کی ۔اس موقع پر ڈی سی او قصور کے والد چوہدری محمد ارشد اولکھ’ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد، اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش’ڈی او سی مصد ق حسین وٹو ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رائوف علی باجوہ ‘ای ڈی او فنانس ڈاکٹر ظفر اقبال شاکر ‘ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شکور ، ای ڈی او زراعت عبدالمقید،ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم ، ڈی او ماحولیات فہیم نسیم ، تحصیلدار محمد اقبال شاہد ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں ، وائس چیئر مین جمیل احمد خاں ،تمام ضلعی افسران ‘اساتذہ ‘طلباء و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے پی ٹی شوز’ٹیبلو ‘حسن قرات ‘نعت خوانی ‘ملی نغمے ،مارشل آرٹس کے مقابلے پیش کئے گئے۔جبکہ بعدازاں ضلع کونسل ہال میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ ، ایم این ے وسیم اختر شیخ ، ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری ،تمام ضلعی افسران ، طلباء و طالبات اور صحافیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ملکی اور غیر ملکی سطح پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں میں نشان قصور ایوارڈ تقسیم کئے گئے جبکہ ضلعی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران میں شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔ بعدازاں ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ ، رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ اورایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور میں جشن آزادی کے موقع پر مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شکور ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان ،صحافی اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ جبکہ اس کے بعدڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ اور ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری نے ڈسٹرکٹ جیل قصور میں اسیران میں مٹھائی تقسیم کی ۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگری کالج میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی بیگم ڈی سی او قصور تھیں جبکہ اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل ، ایڈمن آفیسر جہانگیر چوپڑہ ،ممبرز بورڈ آف گورنر، طلباء و طالبات اور اساتذہ بھی موجود تھے اور طلباء و طالبات نے ملی نغمے ، ٹیبلو ،پی ٹی شوز پیش کئے جبکہ مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ محکمہ بہبود آبادی ضلع قصور کے زیر اہتمام بھی پرچم کشائی کی تقریب انکے آفس میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ کے افسران اور عملہ نے شرکت کی آزادی کا کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126