لاہور : مجھے اور میرے خاندان کو پاکستان میں شوبز سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ بات معروف ماڈل وسنگر کومل ملک نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران بتائی۔کومل ملک نے بتایا کہ مجھے معتددد اداروں ونجی تقریبات میں پروگرامز کے دوران کئی بار شوبز سے دور رہنے کی باتیں کی گئیں۔مجھے کئی معاملات میں الجھانے کی بھی کوشش کی گئی۔
میرے بھائی اور ایک بہن بھی اچھی آواز کی گلوکارہ ہیں مگر ہمیں گزشتہ عرصہ سے چانس نہیں دیے جارہے ۔بلکہ چند پروموٹرز اور پروڈکشن کمپنیاں ہمیں چانس دیتی تھیں اور ہمارے لئے وسائل کا ذریعہ تھیں انہوں نے بھی ہاتھ کھینچنا شروع کردیے ہیں۔
جب ان سے بات ہوتی ہے تو وہ بعد میں ملنے کا کہ دیتے ہیں۔جس سے خدشہ ہے کہ ہمیں ایک خاص سازش کے ذریعے حسد کے باعث شوبز میں ترقی کرنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کومل ملک نے کہا کہ مجھے خدا نے بے شمار فنکارانہ صلاحیتوں سے نوازا اور اچھی آواز اور شکل وصورت بخشی ہے۔اس نے ان تمام پروموٹرز کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان کو مواقع فراہم کئے۔