فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on December 17, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو بد حالی سے بچا کر اسے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا مرکز بنایا جائے ،پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں صفائی وستھرائی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے پارکوں کے اطراف قائم تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے اور فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں روزانہ کے بنیاد پر مکھی مچھروں کے خاتمے اور اس کی افزائش روکنے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں قائم مختلف فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کا تفصیلی دورہ کے سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے پارکوں میں موجود سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ پارکس کے افسران کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے حوالے سے مثالی مرکز بنایا جائے۔
انہوں نے بلدیاتی اداروں سے کہا کہ سرسبز ماحول کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کئے جائیں دورے کے موقع پر فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں علاقہ مکینوں اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں پبلک ٹوائلٹ کا قیام اور پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر علاقہ عوام اور کھلاڑیوں نے عوامی مسائل پر توجہ اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جد وجہد پر حق پرست قیادت سے اظہار تشکر کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com