نجی بینک کے 2 ارب روپے واپس نہ کرنے پر خاتون گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ کی ایک ٹیم نے نجی بینک سے 2 ارب 5 کروڑ 5 لاکھ روپے کا قرضہ لینے والی خاتون کو ادائیگی نہ کرنے پر گرفتار کرلیا۔ سیما شیرازی نامی خاتون کو نیب کی ٹیم نے جمعہ کے روز گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا بعد ازاں ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد خاتون کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

ترجمان نیب سندھ قدسیہ قادری کے مطابق خاتون کے خلاف نیب حکام تحقیقات کر رہے تھے اور اور احتساب عدالت نے بھی ملزمہ کی گرفتاری کی اجازت دی تھی جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔ نیب حکام کے مطابق خاتون نے اپنے نام پر بینک سے لیے جانے والے مذکورہ مالیت کے لون کی ادئیگی نہیں کی تھی اور بینک کی نادہندہ ہونے پر بینک انتظامیہ نے اس کے خلاف کارروائی کے لیے نیب حکام کو درخواست دی تھی۔

خاتون کا تعلق ایک اہم فیملی سے بتایا جاتاہے ۔نیب ترجمان کے مطابق گرفتار خاتون سیما شیرازی کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں، کیس کی تفتیش جاری ہے۔