فیصل آباد : لاکھوں روپے کی لاگت سے تزین و آرائش کے بعد فیملی شو کے نام پر ہونے والا پروگرام ڈی گرائونڈ پارک کی تباہی کا باعث بن گیا، فیملی شو میں لگنے والے سامان اور ٹرکوں کی آمد و رفت نے گرائونڈ کا بیڑا غرق کر دیا۔
سامان اتارنے کے لیے جو ٹرک آتے ہیں ان کی وجہ سے گھاس خراب ہو گئی ہے ورکرز کلب کے سیکرٹری محمد اسماعیل سہروردی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں ڈی گرائونڈ پارک کی تزین و آرائش کی گئی تھی مگر فیملی شو میں جو سٹال لگے ہیں۔
ان کا سامان لانے والے ٹرکوں کی وجہ سے گرائونڈ بیٹھ گئی ہے گھاس تباہ ہو گئی ہے خوبصورت گرائونڈ پر ہونے والی محنت رائیگاں گئی ہے۔
ورکرز کلب اور عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً نوٹس لیا جائے اور عوامی پیسے کے ضیاع کا سدباب کیا جائے۔