لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کا نشانہ بننے والی خاتون عائشہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں حلفاً کہتی ہوں کہ مجھے زرا بھی علم نہیں تھا کہ یہ سب کچھ میرے ساتھ ہو جائے گا۔
ایک بیان میں ٹک ٹاکر عائشہ کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری فیملی کو دھمکیاں مل رہی ہیں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ تحفظ فراہم کیاجائے۔
عائشہ اکرم نے درخواست کی ہے کہ بلیک میلرز کوکڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کا نشانہ بننے والی خاتون عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار اس کے ساتھی ریمبو کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
پولیس نے ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 8 افراد کو مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ کی عدالت میں پیش کیا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عائشہ اکرم نے بیان میں عامر سہیل عرف ریمبو سمیت دیگر ملزموں پر بلیک میلنگ کا الزام لگایا، ملزمان سے وقوعہ کی بابت موبائل، نقدی اور دیگر اشیا برآمد کرنی ہیں اس لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔