کراچی (جیوڈیسک) تھر میں بچوں کی ہلاکت پر پنجاب حکومت کی امداد کی پیش کش کو سندھ حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔
وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے تھرپارکر میں خشک سالی کے باعث بچوں سمیت دیگر افراد کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ نے متاثرین کیلئے منرل وارٹر ، خوراک اور دیگر امدادی اشیا سندھ حکومت کے حوالے کرنے کے احکامات بھی دئیے مگر ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کی کسی بھی قسم کی امداد وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔