مشہور مصوروں کے شاہکار لندن میں نمائش کیلئے پیش

Exhibition

Exhibition

دنیا کے مشہور مصوروں کے شاہکار لندن کے نیلام گھر سودبیز میں نمائش کے لئے پیش کر دیئے گئے۔

نمائش میں امریکی مصور اینڈی وارہول کی پھول، مجسمہ آزادی، اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر اور سلور کار کریش نامی پینٹنگز شامل ہیں۔ ہسپانوی مصور پابلو پکاسو، امریکی مصور رائے لائکن سٹین اور سوئٹزرلینڈ کے مجسمہ ساز اور پینٹر البرٹو جیاکومیٹی کی پینٹنگز بھی نمائش کی جا رہی ہیں۔

نمائش میں پانچ سو فن پارے رکھے گئے ہیں جن کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تیس کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔