لاہور (جیوڈیسک) معروف ناول نگار قرۃ العین حیدر 20 جنوری 1927 کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ قرۃ العین حیدر اپنے ہم عصر مصنفین میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی تھیں۔
اپنی تحریروں میں حقیقت پسندی کی قائل تھیں جس کی وجہ سے انہیں بارہا تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ قریبی حلقوں میں عینی آپا کے نام سے پہچانی جانے والے قرۃالعین حیدر کو خاص شہرت انکے ناول ” آگ کا دریا ” سے ملی۔
ان کی دیگر تصانیف میں سیتا ہرن، میرے بھی صنم خانے میں،آخری شب کے ہم سفر، کار جہاں دراز اور دیگر شامل ہیں۔ 21 اگست 2007 کو دہلی میں طویل علالت کے بعد ان کا انتقال ہو گیا مگر وہ اپنی تحریروں کی بدولت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔