لاہور: افسانوں پر مشتمل کتاب ”پلک بسیرا ”پاکستان میں نابینا افراد کے ذوق ادب کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی پہلی بربل کتاب بن گئی ،جس کے بننے سے اب نابینا افراد بھی کتاب پڑھ سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی افسانہ نگار میمونہ صدف کے قلم سے تحریر کردہ خوبصورت افسانہ پلک بسیرا 2017 میں شائع کیا گیا۔
جو کم مدت میں ہی پسندیدگی کی تمام منازل طے کر گیا، بے حد پسند کیاجانے والا ناول پلک بسیرا پاکستان کا پہلا ناول ہے جو نابینا افراد کے لیے حافظ ہارون رشید کی معاونت خصوصی سے بربل کیا گیا۔حافظ ہارون رشید خود بھی نابینا ہیں پلک بسیرا کو تین حصوں میں ترجمہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے صرف قرآن پاک مترجم اور درسی کتب ہی بربل کی صورت میں موجود تھیں،پاکستان میں بسنے والے نابینا افراد کے لئے” پلک بسیرا ”کی بربل صورت کسی نعمت سے کم نہیں، اگر حکومت سرپرستی کرے اور ادبی کتب بھی بربل میں لکھوائی جائیں تو یہ ادب کی ایک بہت بڑی خدمت ہو گی۔