مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) معروف صوفی بزرگ حضرت محمد نقیب اللہ شاہ کا 25واں سالانہ عرس کے موقع پر محفل سماع، صدارت سجادگان آستانیہ نقیبیہ حضرت صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ و حضرت صوفی محمد اسد اللہ شاہ نے کی، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ حضرت محمد نقیب اللہ شاہ کا 25واں سالانہ عرس کے موقع پر نقیب آباد شریف مزار پر محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، محفل سماع کی صدارت سجادگان آستانیہ نقیبیہ حضرت صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ و حضرت صوفی محمد اسد اللہ شاہ نے کی، اس موقع پر آنے والے شعرا حضرات نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد وصول کی، بعد نماز عشا شروع ہونے والا پروگرام رات گئے تک جاری رہا، اس موقع پر دنیا بھر سے آنے والے زائرین و عقیدت مندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، آج یکم جولائی بروز پیر کو احتتامی دعا کے بعد عرس کی چارہ روزہ تقریبات کا اہتمام ہو جائے گا، جس کے بعد دنیا بھر سے آنے والے خلفائے عزام و مریدین واپس لوٹ جائیں گے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ماربل فیکٹری میں داخل ہونے والے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر فیکٹری مالک سے دولاکھ15ہزار روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق بستی رحمان پورہ کے قریب ماربل فیکٹری میں داخل ہونے والے تین نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پرفیکٹری مالک عاشر پرویز سے دولاکھ15ہزار روپے نقدی، موبائل فون ودیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے، فیکٹری مالک نے شک ظاہر کیا ہے کہ یہ کام جاوید عرف کالی نے کروایا ہے کیونکہ اسے ہی پتہ تھا کہ ہفتہ کے روز پے منٹ کی جاتی ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 03007575126