معروف شاعر سعید احمد اختر ڈیرہ اسماعیل خان میں انتقال کر گئے

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈی آئی خان(جیوڈیسک) ڈی آئی خان معروف شاعر سعید احمد اختر گزشتہ دنوں 80 سال کی عمر میں ڈیرہ اسماعیل خان میں انتقال کر گئے۔صرف محبت کا درس دینے والے اور اسی درس پر مشتمل اردو اور انگریزی کی درجن بھر کتابوں کے خالق سعید احمد اختر شعبہ تعلیم سے منسلک ہو کر ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر ریٹائر ہوئے۔ ان کے نواسے عماد قاصر ،صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے حامل شاعر غلام محمد قاصر کے فرزند اپنے نانا کے بارے میں کہتے ہیں کہ تعلیمی سوشل ورک ان کا جنون تھا۔

وہ اپنی ریٹائر منٹ کے بعد 20 سال تک اپنی موت سے کچھ عرصہ قبل تک جب تک وہ پڑھا سکتے تھے تو انہوں نے بغیر کسی معاوضے کے اپنے گھر میں CSS کوچنگ کلاسز لیتے رہے ان کا یہی ایک مقصد ہوتا تھا کہ جو علم مجھے اللہ تعالی نے دیا ہے وہ میں اوروں تک پہنچاوں۔ ان کی شاعری کا بھی یہی میسج ہے کہ اس میں علم دوستی ہے انسان دوستی ہے امن کی بات ہے، محبت کی بات ہے۔

سعید احمد اختر کے ایک صاحبزادے امریکا میں رہتے ہیں، جبکہ بڑے بیٹے خاور احمد کراچی میں انکم ٹیکس کمشنرہیں اور خود بھی شاعر ہیں۔ احمد ندیم قاسمی اور سید ضمیر جعفری نے سعید احمد اختر کے بارے میں کہا تھا کہ ان کی شاعری الفاظ کی بازی گری نہیں امکانات کی صورت گری ہے۔