کراچی (اسٹاف رپورٹر )آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی ‘ جنرل سیکریٹری شاہد قریشی اور ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید نے کہاہے کہ کراچی میں جاری بد امنی ‘ جرائم اور سیاسی رقابت کے ساتھ حکومتی سرپرستی میں جاری پولیس گردی نہ صرف کراچی کے شہریوں کیلئے عذاب بنی ہوئی ہے بلکہ احتجاج و ہڑتالوں کے باعث پورے ملک کا نقصان ہورہا ہے جس کی ذمہ دار سندھ حکومت اور سندھ پر قابض وہ سیاسی جماعت ہے جس کاہردور اقتدارریکارڈ ساز کرپشن ‘ کمیشن اور جرائم کی سرپرستی سے عبارت رہا ہے اور اس جماعت کا یہی کردار سندھ میں مارشل لاءکے مطالبے کو جنم و ہوا دینے کا باعث ہے اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے نااہل ‘ کرپٹ ‘ عوام دوست اور انتقام پرست حکمرانوںکی حکومت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے ۔اے پی ایم ایل رہنما¶ں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے استعفے کو مثبت تبدیلی کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے
نظریاتی ‘ عوام دوست ‘ دیانتدار اور سچے افراد کا میاں برادران کے ہمراہ زیادہ دیر و دور تک چلنا ممکن نہیں ہے اسی لئے چوہدری سرور بھی مختصر سے عرصہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور گئے جس کے بعد اب تواتر سے استعفوں کی برسات ہوگی جو حکومت کی رخصتی کاسبب بنے گی کیونکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں میں شامل کئی شخصیات عنقریب حکومت سے علیحدگی اختیار کرکے آل پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونے والی ہیں جس کے بعد اے پی ایم ایل ملک کی سب سے بڑی قومی سیاسی جماعت کا درجہ حاصل کرکے اقتدار میں آئے گی۔