معروف گلوکار بادشاہ کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال داخل

Badshah

Badshah

ممبئی (جیوڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف گلوکار بادشاہ کو سانس میں تکلیف کے باعث فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

گلوکار بادشاہ گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے سخت شیڈول کے باعث مکمل طور پر آرام نہیں کر سکے تھے۔ ذرائع کے مطابق گلوکار بادشاہ نے 18 سے 22 جنوری تک بھارت کے کئی شہروں میں پرفارم کیا تھا۔

مسلسل کام اور مختلف شہروں میں کنسرٹس میں شرکت کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں سانس میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔