لاہور(جیوڈیسک) لاہور نامور گلوکارہ ریشماں کی حالت مزید بگڑنے لگی ہے۔ ڈاکٹروں نے ریشماں کی فیملی کو ان کا فوری آپریشن کرانے کا مشورہ دیا ہے لاہور برصغیر کی نامور گلوکارہ ریشماں شدید علالت کے باعث ان دنوں لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گلوکارہ ریشماں کی خوراک کی نالی سکڑ گئی ہے جس کے باعث ان کے معدے میں مناسب مقدار میں خوراک نہیں جا رہی۔ ڈاکٹروں نے گلوگارہ کو پائپ لگا کر خوراک فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔