ایک برطانوی ماہر صحت نے خبردار کیا ہے کہ پنکھے کے سامنے سونے سے صحت پر گہرے منفی اثرارت مرتب ہوسکتے ہیں۔
Woman sleeping with fan blowing on her
برطانوی ماہر صحت مارک ریڈیک کا کہنا ہے کہ اگرچہ موسم گرما میں لوگ گرمی کی وجہ سے پنکھے کے سامنے نیند کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں مگر چالو حالت میں پنکھا کمرے یا اپنے محل وقوع کے قریب کا گردو غبار اڑاتا ہے۔ اس کےعلاوہ پنکھےکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آجاتی ہے جو صحت کے لیے کافی خطرناک ہوسکتا ہے۔
اخبار’میٹرو‘ کے مطابق ڈاکٹر ریڈریک کا کہنا ہے کہ پنکھے کے سامنے سونے یا زیادہ دیر بیٹھنے سے مزاج میں حساسیت، بلغم پیدا ہونے، پٹھوں میں انفیکشن اور ناک کی نالیوں کے مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاہ چلتا پنکھا انسانی جِلد اور آنجھوں میں خشکی کا موجب بن سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوتے ہوئے صحت کے لیے مثالی درجہ حرارت 16 سے 18 درجے سینٹی گریڈ ہے۔ زیادہ درجہ حرارت میں جسم کو کھرچتے وقت نیند میں خلل پید ہوسکتا ہے۔
برطانوی ماہر صحت کا کہنا ہے کہ جو افراد پنکھے کے سامنے سونے کو ترجیح دیتے ہیں وہ سوتے وقت پانی میں جمی برف اور نمک ملا پانی اپنے پاس رکھیں۔ اس کے علاوہ زیادہ بہتر ہے کہ وہ روئی کا بستر استعمال کریں اور خود کو کھلے کپڑے سے ڈھانپیں۔ پانی زیادہ پئیں اور کیفین یا شراب سے پرہیز کریں۔