شکیرا فیس بک کی سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت بن گئیں

Shakira

Shakira

کراچی (جیوڈیسک) کولمبین گلوکارہ شکیرا فیس بک کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔ فیس بک پر دس کروڑ سے زائد پرستاروں کی پسندیدگی نے شکیرا کو کوئین آف فیس بک اور دنیا کی سب سے دلکش خاتون کے اعزاز سے نواز دیا ۔امریکی اخبار”وال اسٹریٹ جرنل“ کے مطابق فیس بک پر وہ پہلی شخصیت ہیں جس کے مداحوں کی تعداد سوملین سے تجاوز کرچکی۔شکیرا کے پیچ کو لائیک کرنے والوں کی تعداد 100,297,678) ) ہو چکی ہے جس میںہر گزرتے منٹ میں سیکڑوں اس ڈور میں بندھے جا رہے ہیں

جس سے واضح ہے کہ عالمی سطح پر اس کے مداحوں میں کمی نہیں ہو گی وہ اس سنگ میل کے عبور کرنے پر پھولے نہیں سما رہی۔اخبار کے مطابق کسی شخصیت کے آفیشل پیج کو دس کروڑ لائیک کا سنگ میل صرف شکیرا کے حصے میں آیا۔شکیرا نے کہا کہ مجھے اس اعزاز سے نوازنے میں دنیا کے تمام حصوں سے میرے پرستاروں کا مجھ سے منسلک ہونا ہے اور یہ عزت انہیں کی عطا کردہ ہے۔سوشل میڈیا اور خاص طور پر فیس بک میرے سمیت دیگر فنکاروں کو اس خلا کو پر کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جو اسٹیج اور سامعین کے درمیان ہوتا ہے۔ وہاں ہمیں مباحثہ کا ماحول ملتا ہے جہاںہم دونوں فنکار اور شائقین کے ساتھ خیالات ،اپنی کامیابیوں، تصاویر ، ویڈیوز اور زندگی کے سب سے اہم لمحات کا اشتراک کرتے ہیں۔ برازیل میںفیفا عالمی کپ کے دوران شکیراکی ایک تصویر کوچار دن میں 3.5 ملین مداحوں نے پسند کیا۔

فیس بک پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی دس تصاویر میں وہ ایک ہے۔ اخبار کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک کے ماہانہ اوسطاً 1.28 ارب صارف ہیں۔جن میں شکیرا کے مداحوں کا آٹھ فی صد بنتا ہے۔

شکیرا کے 11 فی صد مداح امریکی ہیں ۔اخبار کے مطابق کچھ جعلی شائقین کا مسئلہ بھی ہے سیکورٹیز اینڈ ایکسینج کمیشن کے مطابق فیس بک پر 5.5 فی صد سے 10 فی صد ایسے صارف ہیں جن کے دو اکاؤنٹ ہیں یا جعلی ہیں۔ 70 سے 130 ملین اکاؤنٹ ایسے ہیں جو حقیقی نہیں۔

شکیرا کی ٹیم نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے مداحوں کوحاصل کرنے کے لئے کبھی کوئی پائی ادا نہیں کیں، فیس بک کی طرف سے ایسی کوئی سروس فراہم نہیں کی جاتی۔فیس بک نے 2012 میں شکیرا کے اکاؤنٹ سے 35 ہزار جعلی مداحوں کے اکاؤنٹ ختم کر دیئے تھے۔