لاہور (جیوڈیسک) شائقین کو سینما گھروں میں واپس لانے کیلئے فلمسازوں کو جدوجہد کرنا پڑیگی اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے قومی زبان میں معیاری فلمیں بننی چاہئیں تاکہ پورے ملک کے عوام سینما گھروں کی طرف راغب ہوں ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ 2015 میں زیادہ تعداد میں فلمیں ریلیز ہونگی۔
کراچی میں اس وقت کئی ہنرمند فلموں کی تکمیل میں مصر وف ہیں۔ جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میں علاقائی زبانوں کی اہمیت سے انکار نہیں کرتا لیکن اس وقت قومی زبان میں فلمیں بنانے کی اس لئے ضرورت ہے تاکہ انہیں بڑا سرکٹ مل سکے فلمسازوں اور ہدایتکارو ں کو شائقین کو سینما گھروں میں واپس لانے کے لئے جدوجہد کرنا پڑے گی۔ انکا کہنا تھا کہ علاقائی فلمیں اپنے صوبوں تک محدود رہتی ہیں جبکہ قومی فلمیں پورے ملک میں دیکھی جائیں گی۔