کینیڈا (جیوڈیسک) اپنے رویے سے مداحوں کو ناراض کرنے والے کینیڈین سٹار جسٹن بیبر نے معافی مانگ لی، کہتے ہیں خود کو بدلنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں۔ میں ویسا نہیں ہوں جیسا بنا دیا گیا، جسٹن بیبر نے شہرت کی بلندیوں کو دنوں میں طے کیا تو اب کروڑوں مداحوں کے زیر عتاب بھی ہیں۔
غیر محتاط ڈرائیونگ سے لیکر ہمسائیوں کے گھر انڈے پھینکنے تک جسٹن پچھلے چند سالوں سے مداحوں کی طرف سے تنقید کا شکار چلے آرہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں جسٹن بیبر نے مان لیا کہ وہ خود کو بدلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
کافی عرصے کے بعد وہ ٹی وہ پر نظر آئے، مداحوں کو ناراض کرنے پر شرمندہ ہوئے اور معافی مانگی۔ 2014 کی سب سے ناپسندیدہ شخصیت نے اپنی غلطی کا احساس تو کر لیا ہے، اس برس میں وہ خود کو کتنا بدل پاتے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔