فیصل آباد (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہر کی مصروف ترین شاہراہوں اور اہم ترین چوراہوں پر نصب سپیڈ بریکرز اور آئی کیٹ کی بڑی تعداد چوروں کے ہاتھوں غائب ہو گئی
جبکہ ضلعی انتظامیہ تاحال اس طرف توجہ نہیں دے سکی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر بھر میں ٹریفک کے نظام کو موثر طریقہ سے رواں رکھنے کے سلسلہ میں آئی کیٹ اور سپیڈ بریکر لگائے گئے ہیں تاہم عدم توجہی کی بنا پر یہ بڑی تیزی سے غائب ہوتے نظر آرہے ہیں۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آ ہنی سپیڈ بریکرز چوری کر نے والے عناصر کے ہاتھوں آئی کیٹ بھی محفوظ نہیں ہیں اور چوروں کا جہاں سے جی کرتا ہے وہ آ ئی کیٹ اور آ ہنی سپیڈ بریکر کے حصوں کو اکھاڑ رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت میسر رہے۔