نیویارک (جیوڈیسک) خوف اور دہشت سے بھر پور نئی ہالی وڈ ہارر فلم “بلڈ شیڈ” کا سنسنی خیزٹ ریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ حقیقی کہانیو ں اور سچے واقعات پر مبنی یہ فلم ایک ایسی بے گھر خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو پناہ حاصل کرنے کیلئے جس ویران مقام کا رُخ کرتی ہے وہ منفی طاقتوں کے زیرِ اثر ہوتی ہے جہاں اس خاتون سمیت درجنوں افراد اپنی جان سے ہا تھ دھو بیٹھتے ہیں۔
ڈائریکٹر پیٹرک ہیسن اور جان کارلوس کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس ہارر فلم میں ویڈا گورئے، بئے لنگ ، جلیسیالین اور برینڈن ریڈ کلف اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔
اینڈر بائے انٹرٹینٹمنٹ کے تحت بننے والی خوفناک مناظر پر مبنی یہ فلم 4 مارچ کو امریکی سینما گھروں میں دیکھنے والوں کو ڈرانے آرہی ہے۔