کراچی (جیوڈیسک) سپرہائی وے کے قریب واقع فقیرا گوٹھ میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سپرہائی وے پر واقع فقیرا گوٹھ میں کارروائی کی جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے تاہم کارروائی میں پولیس کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کا امیر منشی اور اس کے 2 ساتھی شامل ہیں جنہوں نے پولیس کے آنے کے موقع پر پولیس پارٹی پر دستی بموں سے حملہ بھی کیا جو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔