فقیر محمد مرغزانی کی صدار ت میں ٹائون ہال میں زمینداروں کو درپیش مسائل بارے سیمینار کا انعقاد

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے زیر اہتمام پارٹی کے سینئر معاون سیکریٹری فقیر محمد مرغزانی کی صدار ت میں ٹائون ہال میں زمینداروں کو درپیش مسائل بارے سیمینار کا انعقاد سیمینار میں محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایگریکلچرل آفیسر فاروق کھیتران کے علاوہ زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء سیمینار نے انہیں درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سبی میں اراضی فراہم کرکے مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

نیز اس جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں جدید سامان زرعی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے زمینداروں نے کہا کہ انہیں تخم گندم اور سپرے مشینیں انتہائی رعایتی قیمت پر فراہم کیجائیں ایگریکلچرل آفیسر فاروق کھیتران نے آج سیمینار کو آگاہی مہم سے تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کو اوپر لانے اور اجاگر کرنے کیلئے بہترین اقدام ہے انہوں نے پشتونخوا میپ کے رہنما سید نور احمد شاہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سیمینار کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل سے ایک پودے میں دو سے تین سو تک ڈوڈے ہونے چاہییں جبکہ ہمیں میسر آنے والے ٹنڈے نہ ہونے کے برابر ہیں جسکی بنیادی وجہ کپاس کے بیجوں کی خرابی صحت ہے بیج صحت مند اور اگنے کے قابل ہونا چاہیے مزدوری کھاد اور چنائی وغیرہ کا خرچہ لاکھوں میںآتا ہے مگر اسکے برعکس آمدن بہت کم ہے۔

صدر سیمینار فقیر محمد مرغزانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زمینداروں کو کھاد بروقت ملے انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ نے ز مینداروں کے پاس جاکر انکی رہنمائی اور مسائل بارے بات کرنا کبھی گوارہ نہیں کیا تاجر برادری 23-24سو میں کپاس خریدتی ہے جبکہ سرکاری ریٹ تین ہزار روپے ہے انہوں نے کہا کہ اری گیشن اور محکمہ حیوانات کے نمائندگان کو آج کے سیمینار میں آنا چاہیے تھا مگر وہ نہیں آئے محکمہ ایگریکلچرل محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد مراد نے سیکرٹری زراعت عبد الرحمن کھیتران اور ڈائریکتر جنرل یار محمد پندرانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زمینداروں اور زراعت کی بہتری کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں آخر میں سیمینار کے آرگنائزر سید نور احمد شاہ نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کو 50فیصد رعایتی قیمت پر تخم گندم ،سبی میں مارکیٹ کمیٹی کو فعال بناکر اراضی فراہم کرنا زمینداروں کو 50فیصد رعایتی قیمت پر اسپرے مشین ،زمینداروں کو 50فیصد رعایتی قیمت پر کھاد ،منافع خوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔