لاہور (جیوڈیسک) جنرل منیجر ریلوے جنید قریشی کا کہنا ہے کہ ریلوے کرایوں میں اضافے اور مسافر ٹرینوں میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں، کراچی اور لاہور کے درمیان ڈبل ٹریک کا منصوبہ اِسی سال مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کے نمائندے امین حفیظ کو انٹرویو دیتے ہوئے جی ایم ریلوے کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی چار ٹرینوں کو اگلے ہفتے تک ماڈل ٹرینوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔