ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فنکار فرحان اختر نے بالی وڈ کے نامور موسیقاروں کے ساتھ مل کر ایک خوبصورت گانا تیار کیا ہے۔ جس میں ایک ایک لفظ صنف نازک کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی مذمت کرتا دکھائی دیتا ہے۔ اس گانے کی ریلیز کا مقصد خواتین میں شعور کی بیداری اور ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔
گانے کی موسیقی بالی وڈ موسیقار سلیم اور سلیمان نے دی ہے۔ گانے میں سلیم اور فرحان اختر دونوں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ بھارت میں خواتین کےساتھ پیش آنے والے ظلم و زیادتی کے واقعات پر اس وقت بالی وڈ میں کئی فلمیں بھی بنائی جا رہی ہیں۔