فرحان اختر نے دوڑنے کیلئے18 مہینے تربیت حاصل کی

Farhan Akhtar

Farhan Akhtar

بالی ووڈ ایکٹر و ڈائریکٹر فرحان اختر نے فلم بھاگ ملکھہ بھاگ میں دوڑنے کے لئے اٹھارہ مہینے تربیت حاصل کی۔

بالی ووڈ ایکٹر و ڈائریکٹر فرحان اختر کے پیر ایک جگہ ٹک نہیں رہے۔ آج کل انہیں جب بھی دیکھا ، بھاگتے ہی پایا. فرحان کو نہ کوئی بیماری ہے نہ ہی پریشانی یہ تو فلم بھاگ ملکھہ بھاگ کا اثر ہے۔ جو انہیں دوڑیں لگانے پر مجبور کرگئی ہے۔ اپنے کردار میں کھو جانے کی خاصیت رکھنے والے فرحان اختر کو جب انڈین نیشنل ایتھلیٹ ملکھہ سنگھ پر بننے والی فلم میں کاسٹ کرنے کی آفر ہوئی، تو ایک طرف خوشی اور دوسری جانب ہوئی پریشانی۔

فرحان کو ملکھہ بننے کے لئے خوب محنت کرنی پڑی اور پورے اٹھارہ ماہ تک ٹریک پر دوڑ دوڑ کر ٹریننگ لینی پڑی۔ اسپورٹس میں بننے کے لئے فرحان اختر نے ستر سالہ ملکھہ سنگھ سے ملاقات بھی کی ان سے کچھ ٹپس بھی حاصل کئے۔

فلم کی کہانی انڈین ایتھلیٹ ملکھہ سنگھ سے بچپن سے شروع کر کامیابی کے عروج تک بنائی گئی ہے۔ فلم بھاگ ملکھہ بھاگ میں سونم کپور کے ساتھ پاکستانی ایکٹرس میشا شفیع نے پہلی بار بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ زندگی کے ٹریک پر ریس لگانے والے ملکھہ سنگھ پر بنی فلم بھاگ ملکھہ بھاگ بارہ جولائی کو ریلیز ہوگی۔