اسلام آباد : نوجوان صحافی وکالم نگار فرخ شہباز وڑائچ کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے چئیرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ فرخ شہباز وڑائچ پی ایف یو سی کے تاسیسی اراکین میں سے ہیں جو کہ اس سے پہلے بھی دو مرتبہ قلمکاروں کی اس تنظیم کے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔
فرخ شہباز وڑائچ مختلف صحافتی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور بیشتر ٹی وی ٹاک و مارننگ شوز میں اپنے تجزیات کے ذریعے ملکی مسائل کا احاطہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے فرخ شہباز وڑائچ کوچئیرمین پی ایف یو سی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو جہاں قلم و قرطاس کے ذریعے نہ صرف قارئین کی ذہنی آبیاری کیلئے استعمال کریں گے بلکہ اپنے تجزیات کے ذریعے ناظرین اور سیاسی حلقوں کو بھی ملکی مسائل کے حل کے ضمن میں بہتر راہنمائی دیں گے۔