اوکاڑہ (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 40 لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدے گی جبکہ صوبے بھر میں گندم خریداری کے حوالے سے شکایتی مراکز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دیپالپور میں گندم کٹائی مہم کا آغاز کر دیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رواں سال گندم کی فصل اچھی ہے۔
عوامی نمایندے اور متعلقہ حکام صوبے بھر میں گندم خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ جگہ جگہ گندم خریداری کے مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔