کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کاشتکاروں کو کھربوں روپے کا زرعی پیکج میاں برادران کی کسان دوستی کا واضع ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار MNA صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبوداور کاشت کاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2017تک ملک میں بجلی اور گیس کے بحران پرقابو پالیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ حلقہ181 NA میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکیں اور پولیاں تعمیر کی جارہی ہیں اور بجلی کے منسوبے دیے جا رہے ہیں۔