لاہور (جیوڈیسک) 24 گھنٹے سے زیادہ پانی کھڑا ہونے پر پودوں کی نشوونما رک جاتی ہے محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو انتباہ کیاہے کہ کپاس کی فصل کو بارشوں کے نقصانات سے بچانے کے لئے بھرپور نگہداشت کی ضرورت ہے، کیونکہ کپاس کی فصل اس وقت اہم مرحلے سے گزر رہی ہے۔
محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا ہے کہ 1 کروڑ 5 لاکھ ٹن گانٹھ کا پیداواری ہدف حاصل کرنے کے لئے کاشتکاروں کو کپاس کی فصل کو بارشوں کے نقصانات سے بچانے کے لئے بروقت اقدامات کرنے چا ہئیں۔
ماہرین کے مطابق کاشتکار بارش کے دوران چنائی کا عمل روک دیں اور کپاس کے مکمل طور پر خشک ہونے کے بعد فصل کی چنائی شروع کریں۔
ماہرین نے کہا کہ جن کھیتوں میں بارش کا پانی کھڑا ہے اسے کسی نچلے کھیت میں نکالیں کیونکہ 24 گھنٹے سے زیادہ پانی کھڑا ہونے پر پودوں کی نشوونما رک جاتی ہے۔