کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حکومت تحصیل کروڑ کے لئے گندم خریداری کا کوٹہ بڑھانے کے ساتھ کاشت کاروں کو فصلات پر خاتمہ اور سبز سیڈی کا اعلان کیا جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار طارق عظیم کھر نے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کاشت کار فصلوں کی تباہی اور ریٹ نہ ملنے پر سخت پریشان ہیں۔
حکومت اس سلسلہ میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی پیکج کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی پانامہ پیپر کی مکمل اور غیر جانبداراتفتیش اور کرپشن کے خلاف کاروائی کی حمایت کرتی ہے۔
وزیر اعظم اور اُن کے بیٹوں کو بیرونے ملک اربوں روپے کے اساسے سامنے ہیں اور یہ لوگ اپنی مرضی کامیشن بنا کر اپنے حق میں فیصلہ کرانا چاہتے ہیں ایسی صورت میں غیر جانبدارں تحقیقات کی توقع نہیں کی جاسکتی۔