کسانوں کو بجلی پر سبسڈی دینے کا نوٹیفکیشن جاری

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے کسانوں کی سہولت کے لیے زرعی شعبے کیلئے بجلی پر سبسڈی پیکج جاری کیا۔

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کسانوں کو بجلی 10 روپے 35 پیسے فی یونٹ پر دی جائے گی۔ شام 6 سے 10 اور گرمیوں میں 5 سے 11 بجے تک ٹیوب ویل کو بجلی فراہم نہیں کی جائیگی۔

زرعی شعبے پر سبسڈی دینے کا فیصلہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔