مصطفی آباد: کسانوں کو باردانہ کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا

Farmers

Farmers

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں کسانوں کو باردانہ کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا، انتظامیہ کا چکر پے چکر لگوانا معمول بن گیا،لاکھوں روپے مالیت کی گندم خراب ہونے کا اندیشہ، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات سے تعلق رکھنے والے کسانوں کوباردانہ کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، باردانہ کے حصول کیلئے بار بار چکر لگوانا انتظامیہ کا معمول بن چکا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں فوری طور پر باردانہ نہ دیا گیا تو بارش کی وجہ سے ہمارے سال بھر کی محنت ضائع ہو جائے گی جس کی تمام ترذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہو گی۔

کسانوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری زراعت ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر باردانہ مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔