کراچی (جیوڈیسک) فاروق ستار کے گھر چھاپے کے معاملے میں نیا موڑ۔ ایم کیو ایم نے ایم پی اے کامران فاروقی کی گرفتاری کے حوالے سے شواہد شیئر نہ کرنے کا الزام لگا دیا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کسی نے کامران فاروقی سے متعلق غلط اطلاع دی۔ ڈی جی رینجرز نے متحدہ رہنما کے بیان کا فوری نوٹس لے لیا۔
میجر جنرل بلال اکبر نے کہا 142 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ نے ایم پی اے فاروقی کا نام لیا۔ فاروق ستار سمیت متحدہ رہنماؤں سے معلومات کا تبادلہ کیا تھا۔
ڈی جی رینجرز نے متحدہ رہنماؤں کے ساتھ کراچی آپریشن کی تفصیلات شیئر کرنے کا بھی انکشاف کیا۔ بتایا گیا کہ ڈی جی رینجرز نے کراچی کے شہریوں سے ہڑتال سے لاتعلقی کا مشورہ دیا تھا۔ لگتا ہے عوام نے ان کی بات پر مکمل عمل کیا اور متحدہ کی ہڑتال بھی ناکام رہی۔