کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آصف حسنین نے پارٹی کیوں چھوڑی؟ اس بارے میں پیر کو بتائیں گے، لیکن اب ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔
اب ٹینشن لیں گے نہیں بلکہ دوسروں کو ٹینشن دیں گے۔ فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ نائن زیرو کھولا اور متحدہ کو کام کرنے دیا جائے۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق فاروق ستار نے امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور بلدیاتی امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔