ڈاکٹر فاروق ستار، رشید گوڈیل اور سیف یار خان کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔ بابر غوری اور عادل صدیقی کو معاون مقرر کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل اور سیف یار خان کو رابطہ کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔
تینوں رہنماں کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کا اعلان ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لال قلعہ گرانڈ عزیز آباد میں پارٹی کے ذمہ داران اور منتخب نمائندوں کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بابر غوری اور عادل صدیقی کو رابطہ کمیٹی کا معاون مقرر کیا گیا ہے۔