کراچی (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں فاروق ستار کو شرکت کی دعوت واپس لے گئی۔ ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کی فاروق ستار سے ون آن ون ملاقات کی پیشکش بھی مسترد کر دی۔ ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے تصدیق کی تھی کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاروق ستار کو شرکت کی دعوت واپس لے لی گئی۔
وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سے ون آن ون ملاقات کریں گے، ملاقات میں کراچی کی صورتحال اور ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا. ایم کیو ایم نے فاروق ستار کی وزیر اعظم سے ملاقات کی پیشکش مسترد کر دی۔