للیانی کی خبریں 23/8/2014

Pakistan

Pakistan

فرخ علی شاکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشرف دور پاکستان کی تاریخ کاسنہری دورتھا

مصطفی آباد/ للیانی (نامہ نگار) فرخ علی شاکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشرف دورپاکستان کی تاریخ کاسنہری دورتھاجس میں ملک معاشی طور پر مستحکم ہوا اور ترقی پذیرممالک کی صف میں اپنانام پیداکیاملک میں عام آدمی کوجینے کاطریقہ مشرف دورکی بدولت ملاانہوں نے کہاکہ پرویزمشرف نے ملکی ترقی وسلامتی کے لیے عملی اقدامات کیے اورپاکستان کی عوام سے کیے وعدے پورے کیے، آج ملک میں بحرانوں نے جنم لے لیاہے اورعوام مسائل ومشکلات برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ فاقہ کشی پرمجبور ہے مشرف دورمیں بلدیاتی نظام کوفعال بنایاگیاجس سے شہری ودیہی علاقوں کی آبادی کومسائل کاحل ان کی دہلیزپرملاموجودہ حکمرانوں کی نااہلی اورمفادپرستی کے باعث بلدیاتی نظام 2013ء بری طرح ناکام ہواجس کی وجہ سے شہری آبادی بالخصوص دیہی آبادی قسم پرسی کاشکارہوگئی دیہی آبادی میں پینے کے صاف پانی،صحت کے مسائل اورطویل لوڈشیڈنگ جیسے بحران پیداہوگئے ہیں جس سے عوام عاجزآچکے ہیں، پرویزمشرف کے دورکویادکرکے آج عوام موجودہ حکمرانوں کوبدعائیں دے رہے ہیں اورامیدکررہے ہیں کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے جلدپرویزمشرف مسیحابن کرآئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو دو افراد سے موٹر سائیکل، نقدی و موبائل فون چھین

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو دو افراد سے موٹر سائیکل، نقدی و موبائل فون چھین کر فرار،تفصیلات کے مطابق محمد خالد اور محمدجاوید اپنے فارم سے مصطفی آباد کی طرف کھاد لینے کیلئے جا رہے تھے کہ سی این جی پمپ کے قریب تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر دونوں افراد کو بھاند کر فصلوں میں پھینک دیا اور ان سے ایک لاکھ 40ہزار روپے نقدی، LXY7952نمبری موٹر سائیکل و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،